29 جنوری، 2018، 2:06 PM

ایران خطے میں امن ، صلح اور ثبات برقرار کرنے کی اصولی پالیسی پر گامزن

ایران خطے میں امن ، صلح اور ثبات برقرار کرنے کی اصولی پالیسی پر گامزن

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں امریکہ کو دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن و صلح اور ثبات برقرار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے خطے میں امریکہ کو دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن و صلح اور ثبات برقرار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں اردن کے بادشاہ کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اردن کے بادشاہ کا ہلال ایرانی پر مبنی بیان حقائق کے بالکل خلاف ہے ۔ خطے میں بعض عرب امریکی اتحادی ممالک امریکہ کی تخریب کارانہ اور دہشت گردانہ پالیسی کو نظر انداز کرکے ایران کے خلاف بے بنیاد الزام عائد کررہے ہیں۔ انھوں نے کہ ایران ہمیشہ خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہےگا۔ قاسمی نے کہا کہ خطے میں امریکہ عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور بعض علاقائی عرب ممالک امریکہ کے اس گھناؤنے اور شرمناک عمل میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غیر علاقائي طاقتوں کو خطے عدم استحکام پیدا کرنے کے سسلسلے میں تعاون فراہم کرنا علاقائي وعوام کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔

News ID 1878361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha